Saturday, 27 April 2024, 09:02:59 am
میٹرو بس سروس سے معاشرے کے تمام طبقات کے لوگوں کو فائدہ ہورہاہے:شہباز شریف
December 16, 2017

  پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ شروع کرنے اور توانائی بحران کے خاتمے کا سہرا پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف کو جاتا ہے ۔

انہوں نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کی قیادت میں ملک میں کئی ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے جن سے توانائی بحران اور لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملی ۔

 شہباز شریف نے عمران پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان خیبر پختون خوا کی ترقی پر توجہ دینے کی بجائے قوم کا وقت ضائع کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ خیبر پختو نخوا قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور ان سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میٹرو بس سروس سے معاشرے کے تمام طبقات کے لوگوں کو فائدہ ہورہاہے لیکن حکومت کے مخالفین اس کے خلاف باتیں کررہے ہیں ۔

حدیبیہ مل مقدمے کے حوالے سے عدالت کے فیصلے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ یہ سچ کی فتح ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.