Saturday, 27 April 2024, 10:14:54 am
انصاف کےبغیرکوئی قوم زندہ نہیں رہ سکتی:گورنربلوچستان
December 16, 2017

بلوچستان کے گورنرمحمدخان اچکزئی نے کہا ہے کہ انصاف کے بغیر کوئی قوم زندہ نہیں رہ سکتی۔ ہفتہ کو کوئٹہ میں صوبائی محتسب عبدالغنی خلجی سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کی پالیسیوں پرعمل درآمد اور لوگوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ حکام کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔گورنر نے محتسب پرزوردیا کہ وہ انتظامی خدمات مزید بہتر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کریں۔اس موقع پر صوبائی محتسب نے گورنر کو سالانہ رپورٹ 2016ء پیش کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.