Monday, 20 January 2025, 4:51:12 pm
 
سندھ کابینہ کی جامشورو میںایک سوبیس میگاواٹ کا سولر پارک بنانے کی منظوری
August 16, 2024

سندھ کابینہ نے کراچی کے وسطی ضلع میں چھ سو بارہ ایکڑ رقبے پر ایک سو بیس میگا واٹ کا سولر پارک بنانے کی منظوری دی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں کابینہ کے اجلاس کے بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے ضلع جامشورو کے علاقے MANJHANDH میں دو سو

پچاس ایکڑ رقبے پر پانچ سو میگاواٹ کا سولر پارک قائم کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔

اجلاس کے دوران سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت توانائی کے حالیہ بحران کو حل کرنے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی۔