Friday, 26 April 2024, 06:00:29 pm
بلوچستان میں انسداد پولیو کی تین روزہ مہم کل سے شروع ہوگی
June 16, 2019

بلوچستان کے تیرہ اضلاع میں انسداد پولیو کی تین روزہ مہم کل (پیر) سے شروع ہوگی۔

بلوچستان کے ہنگامی کارروائی مرکز کے صوبائی رابطہ کار راشد رزاق نے ریڈیو پاکستان کے کوئٹہ کے نمائندے کو بتایا کہ مہم کے دوران صوبے میں پانچ سال تک کی عمر کے تیرہ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے پانچ ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو اس مہلک مرض کے خلاف گھر گھر جانے کی مہم کے دوران بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں گی۔صوبے بھر میں موبائل ٹیموں کی تحفظ کے لئے سیکورٹی کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.