Saturday, 19 April 2025, 03:52:03 am
 
پاکستان کی اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں مستقل ارکان کی نشستوں میں اضافہ کی مخالفت
April 16, 2025

پاکستان نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل ارکان کی نشستوں میں اضافہ کرنے کی مخالفت کی ہے۔

سلامتی کونسل میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان اقبال جدون نے بین الحکومتی مذاکرات کے چوتھے غیر رسمی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ میں نئے مراکز کے قیام کا کوئی استحقاق نہیں اور یہ بلا جواز ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان یقین رکھتا ہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے مزید غیر مستقل ارکان کی تشکیل کیلئے اتفا ق رائے سے مساوی جغرافیائی نمائندگی کی تجویز بہترین آپشن ہے۔