Saturday, 27 April 2024, 01:48:48 am
برطانوی شاہی جوڑے کا اسلام آباد میں گرلز ہائی سکول کا دورہ
October 15, 2019

برطانیہ کے شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن نے آج گورنمنٹ گرلز ہائی سکول یونیورسٹی کالونی اسلام آباد کا دورہ کیا۔

 انہوں نے سکول کے مختلف حصے دیکھے اور ریاضی کی جماعت کامعائنہ بھی کیا، وہ سکول کے طلبا میں گھل مل گئے۔

 سکول کی انتظامیہ نے شاہی جوڑے کوسکول سے متعلق بریفنگ دی شاہی جوڑے کو پاکستان میں تعلیمی نظام سے متعلق بھی آگاہ کیا  گیا۔

 شاہی جوڑا پاکستان کے پانچ روزہ دورے کے دوران شمالی علاقہ جات ، خیبرپختونخوا اور چترال کا بھی دورہ کرے گا۔

 شاہی جوڑے کی دیگر مصروفیات کے علا وہ صدر اور وزیراعظم سے ملاقات بھی طے ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.