وزیراعلیٰ سندھ نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو پانچ کروڑ روپے انعام کا چیک دیا ہے۔
گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی دعوت پر آج کراچی میں وزیراعلیٰ ہاوس کا دورہ کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر کہا کہ قوم کا فخر بڑھانے پر سندھ ارشد ندیم کی حمایت کرتا رہے گا انہوں نے ارشد ندیم کے کوچ کے لئے پچاس لاکھ روپے کی رقم کا بھی اعلان کیا۔