Saturday, 27 April 2024, 01:59:34 am
پی ایس ڈی پی کےتحت امورکشمیراورگلگت بلتستان ڈویژن کےمختلف منصوبوں کےلئے37ارب روپےسےزائدرقم کااجراء
May 15, 2019

وفاقی حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت امور کشمیر اور گلگت بلتستان ڈویژن کے مختلف منصوبوں کےلئے اب تک 37 ارب روپے سےزائد رقم جاری کی ہے۔

 امور کشمیر کی وزارت کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ مجموعی رقم میں سے 16 میگاواٹ کے پن بجلی کے منصوبے نلتر تھری کےلئے 52 کروڑ پچاس لاکھ روپے، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج میرپور کےلئے 47 کروڑ دس لاکھ روپے، بیس میگاواٹ کےپن بجلی کے منصوبے Hanzel گلگت کےلئے 33 کروڑ 70 لاکھ روپے اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کمپلیکس کےلئے سولہ کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔

اسی طرح میرپور اسلام گڑھ روڈ پر آبی گزرگاہ کے اردگرد Rathoua Haryam پل کی تعمیر کےلئے 78 کروڑ بیس لاکھ روپے اور براستہ نومل آر سی  سی پل Konodas سے نلتر ائر فورس بیس تک سڑک کی تعمیر نو کے لئے 17 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔

 ایک سوال پر عہدیدار نے بتایا کہ آزاد جموں کشمیر میں جاری منصوبوں میں 48 میگاواٹ کے Jagran ٹو پن بجلی کا منصوبہ بھی شامل ہے جو 2020 میں مکمل ہوگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.