Thursday, 28 March 2024, 11:03:20 pm
گورنر پنجاب کا پاکستان ، ویتنام سیاحت کے شعبے میں تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور
March 15, 2023

 گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے پاکستان اور ویتنام کے درمیان سیاحت کے شعبے میں تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 آج لاہور میں ویتنام کے سفیر نیون ٹین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت  سے قابل دید مقامات موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی وفود کا تبادلہ ہونا چاہیے۔

 گورنر نے ویتنام کے طلبا کو تعلیم کے لئے پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔

 ویتنام کے سفیر نے مختلف عالمی فورمز پر حمایت کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

 ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تجارتی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.