Friday, 26 April 2024, 08:55:23 am
رائیونڈ خود کش دھماکےمیں شہید پولیس افسروں اور اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا
March 15, 2018

لاہور میں رائیونڈ روڈ پر خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس افسروں اور اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف ' گورنر محمد رفیق رجوانہ' کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض' ڈی جی رینجرز ' آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز' لاہور کے میئر مبشر جاوید اور دوسرے اعلیٰ افسروں نے نماز جنازہ میں شرکت کی جو پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ لاہور میں ادا کی گئی۔ادھر قومی اسمبلی کے اجلاس میں کل لاہور میں دہشت گردی کے حملے میں شہید ہونے والے سیکورٹی حکام اور بے گناہ شہریوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.