وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کو اپنے وعدے پورے کرتے ہوئے ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنی چاہیے جو ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نبردآزما ہیں۔
انہوں نے باکو میں کوپ29 سربراہ اجلاس میں پاکستان پویلین کے دورے کے موقع پر کہا کہ عالمی برادری کو اپنے وعدے پیرس معاہدے کے تحت پورے کرنے چاہئیں۔