نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار متحدہ عرب امارات میں کل شروع ہونے والے سربنی یاس فورم میں شرکت کریں گے۔
نائب وزیراعظم فورم میں عالمی رہنمائوں اور ماہرین کے ساتھ اعلیٰ سطح کے مذاکرے کا حصہ بنیں گے جس کا مقصد علاقائی سلامتی، اقتصادی تعاون اور پائیدار ترقی کے اہم امور کو حل کرنا ہے۔
وہ پیچیدہ علاقائی مسائل کے سفارتی حل تلاش کرنے اور مشترکہ خوشحالی کی جانب بڑھنے کیلئے پاکستان کی تزویراتی موقف پر روشنی ڈالیں گے ۔