چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کیلئے پُرعزم ہے۔
اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے فلسطین اور کشمیر سمیت تمام اہم تنازعات کو بغیر کسی تعصب کے منصفانہ انداز میں حل کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان باہمی احترام اور پُرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر یقین رکھتا ہے