وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ قانونی ہجرت کے لائحہ عمل کوفروغ دینے کے لئے دوطرفہ معاہدوں کووسعت دینے پر کام کررہا ہے۔
وہ آج(بدھ کو ) ہنگری میں ساتویں بداپسٹ پراسیس وزارتی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
و فاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے غیر قانونی نقل مکانی کی روک تھام کے لئے متعدد قانونی اورانتظامی اقدامات کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت تارکین وطن کی سمگلنگ سے متعلق خطرات کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیداکرنے پر توجہ مرکوزکررہی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ طویل عرصے سے جاری تنازعات اقتصادی عدم استحکام اور موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے۔