فائل فوٹو
قومی تحفظ خوراک کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت زیتون کی پیداوار پرتوجہ دے رہی ہے تاکہ ملک میں اس کی مانگ کو پورا کیاجائے اور زرمبادلہ کمایا جاسکے۔
انہوں نے آج(بدھ کو) اسلام آباد میں البرکہ پاکستان اولیوسمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان عالمی منڈی میں زیتون کی معیاری مصنوعات برآمد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
وفاقی وزیر نے زرعی شعبے کی استعداد بڑھانے کیلئے مسلسل تحقیق کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔