Friday, 26 April 2024, 07:38:49 am
خیبرپختونخوا حکومت کا بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کا فیصلہ
September 13, 2021

خیبرپختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

یہ بات اطلاعات کے بارے میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کامران بنگش نے آج (پیر) پشاور میں وزیراعلیٰ محمود خان کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کی جانب سے کئے گئے فیصلوں کے حوالے سے دی گئی میڈیا بریفنگ میں کہی ۔انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات دیہات اور قریبی کونسلوں میں کرائے جائیںگے تحصیل اور ضلعی سطح پر انتخابات دوسرے مرحلے میں ہوںگے ۔کابینہ نے وزیراعظم عمران خان کی کم لاگت ہائوسنگ اسکیم کے تحت ، پچاس ہزار سے کم آمدن والے افراد کو ڈیری زرداد اورچار سدہ میں ایک سو ستاسی کنال اراضی دینے کی منظوری دی۔کامران بنگش نے کہاکہ وفاقی حکومت ہرگھر کیلئے تین لاکھ روپے کی اعانت بھی دے رہی ہے ۔کابینہ نے فلور ملوں کو آئندہ ماہ تک گندم کی فراہمی کی منظوری دی ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.