Wednesday, 08 May 2024, 06:07:36 pm
بھارتی پالیسی سے علاقائی امن کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں،معاون خصوصی اطلاعات
August 13, 2019

اطلاعات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے ہٹ دھرمی اور غاصبانہ تسلط کی اپنی پالیسی ترک نہ کی تو پورے خطے کا امن داو پر لگ جائے گا۔

 انہوں نے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ بھارت کو اپنے انتہا پسندانہ رویے کا جائزہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر صرف اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہوسکتا ہے۔

 ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر مسلمانوں کو اپنے مذہبی فرائض ادا نہ کرنے دینا اس بات کا بین ثبوت ہے کہ  بھارت نے کشمیر پر غیرقانونی قبضہ کررکھا ہے۔

ادھر اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی خصوصی معاون ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سیاست سے بالاتر ہے اور اس کیلئے متفقہ موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

خصوصی معاون نے کہا کہ چین نے کشمیر کے بارے میں بھارتی موقف کو مسترد کر دیا ہے اور پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.