کراچی کے علاقے منگھو پیر میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکاروںکے ساتھ ایک جھڑپ میں کراچی پولیس آفس پر حملے کے سرغنہ سمیت دو دہشت گرد مارے گئے۔محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق جھڑپ کے دوران دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔دہشت گردوں کے قبضے سے ایک خودکش جیکٹ اور چار پستول برآمد کیے گئے۔