پاکستان اور جاپان نے ریلوے کے منصوبوں میں تعاون سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے بدھ کے روز اسلام آباد میں وزیرریلوے اعظم خان سواتی اور پاکستان میں جاپان کے سفیر Kuninori Matsuda کے درمیان ملاقات میں ہوا۔اعظم سواتی نے جاپانی سفیروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے استفادہ کرنے کی دعوت دی۔