Friday, 26 April 2024, 05:38:45 pm
گلگت بلتستان میں شدید سردی کی لہر
January 13, 2019

گلگت بلتستان اب بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے اور کم ازکم درجہ حرارت نکتہ انجماد سے نیچے گر چکا ہے۔

آج سکردو منفی آٹھ درجے سنٹی گریڈ کے ساتھ سرد ترین شہر رہا ۔

دوسرے سرد ترین شہروں میں گوپز کا درجہ حرارت منفی سات ، استور منفی چھ ، ہنزہ کا منفی پانچ ، جبکہ گلگت اور چلا س کا منفی ایک درجہ سنٹی گریڈ رہا ۔

محکمہ موسمیات گلگت نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران علاقے میں آبرآلود موسم اورہلکی برف باری کی پیش گوئی کی ہے ۔

ہمارے گلگت کے نمائندے شیرمحمد نے رپورٹ دی ہے کہ اسلام آباد سے گلگت کیلئے پی آئی اے کی پروازیں آج دوسرے روز بھی موسم کی خرابی کی وجہ سے معطل رہی ۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.