Friday, 26 April 2024, 01:58:57 pm
حکومت صوبےمیں زیادتی کےمقدمات کی روک تھام کےلئےہرممکنہ اقدامات کررہی ہے:وزیرقانون خیبرپختونخوا
October 12, 2020

خیبرپختونخوا کے وزیر قانون سلطان محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں زیادتی کے مقدمات کی روک تھام کےلئے ہر ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔

 وہ آج تیسرے پہر چارسدہ میں وزیراعلیٰ کے اطلاعات کے بارے میں معاون خصوصی کامران بنگش  کے ہمراہ کمسن بچی زینب سے زیادتی کے بعد اسے قتل کرنے والے ملزم کی گرفتاری کے بارے میں نیوز بریفنگ سے خطاب کررہے تھے۔

 سلطان محمد خان نے کہا کہ حکومت اس واقعے پر عوام کی طرح  غمزدہ اور افسردہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری سے معاشرے کوایک پیغام ملا ہے کہ بچوں سے زیادتی کرنے والے قانون سے نہیں بچ سکتے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.