Friday, 26 April 2024, 09:07:11 am
میر غضنفر کی دہشتگردوں کی گرفتاری کےلئے کارروائی تیزکرنے کی ہدایت
August 12, 2018

File Photo

 گلگت بلتستان کے گورنر میر غضنفر علی خان نے انسپکٹر جنرل پولیس کو علاقے میں دہشت گردوں کی گرفتاری کےلئے ان کے خلاف کارروائی تیزکرنے کی ہدایت  کی ہے۔

 گورنر کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس کو دیامر میں ناران بابو سر روڈ اور شاہراہ قراقرم پر گشت بڑھانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ مسافروں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔

 ادھر انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ثنا اللہ عباسی نے گاکوچ میں امن کمیٹی کے ارکان، انجمن تاجران، علمائے کرام اور عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والےدوسرے ادارے بھی اس کارروائی میں پولیس سے تعاون کررہے ہیں۔

 انسپکٹر جنرل پولیس نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم علاقے میں سکولوں کو نذر آتش کرنے کے واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.