Saturday, 11 May 2024, 08:28:53 am
بھارتی فوج نےمقبوضہ کشمیرمیں دہشت کا بازارگرم کررکھاہے:مسعودخان
February 12, 2018

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور کشمیریوں کو ان کی اپنی سرزمین پر قیدی بنا دیا ہے۔پیر کو کراچی میں کشمیریوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ وادی میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی فور ی طور پر بند کرائے۔

آزاد کشمیر کے صدر نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت کے حصول کی کوششیں تیز کرنی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے پاکستان کی مسلسل اور بھرپور حمایت کی وجہ سے مسئلہ کشمیر گزشتہ ستر برس سے زندہ ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.