Friday, 10 May 2024, 06:11:20 am
حکومت انسدادکورونا کی ویکسین کی خریداری کےلئے فوری فیصلےکررہی ہے:اسدعمر
January 12, 2021

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے حکومت کے فیصلوں کے مثبت نتائج آرہے ہیں اور گزشتہ ماہ عروج کے بعد نئے مریضوں، وینٹی لیٹر پر موجود مریضوں اور اموات کی تعداد کم ہورہی ہے۔منگل کے روز اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت انسداد کورونا کی ویکسین کی خریداری کیلئے فوری فیصلے کررہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ویکسین کے حصول کیلئے ایک چینی کمپنی سے بات چیت جاری ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ابتدائی طور پر ویکسین طبی عملے کو دی جائیگی جس کے بعد دوسرے لوگوں کو لگائی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے بروقت فیصلے کئے اور اس حوالے سے عوام نے بھی بڑی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر این سی او سی نے سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی پر عمل درآمد شروع کردیا ہے جسے عالمی ادارہ صحت سمیت دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ امریکہ اور دوسرے یورپی ملکوں میں وائرس کی تباہی جیسی صورتحال سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔وفاقی وزیر نے کوروناوائرس کے بارے میں عوام میں آگہی پھیلانے میں موثر کردار ادا کرنے پر ذرائع ابلاغ کو بھی سراہا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.