Wednesday, 08 May 2024, 08:42:12 pm
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے گلگت میں پہلےکینسرہسپتال کی عمارت کاسنگ بنیادرکھ دیا
January 12, 2018

گلگت میں اپنی نوعیت کے پہلے کینسر ہسپتال کا جمعہ کوسنگ بنیادرکھا گیا۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ہسپتال کی عمارت کا سنگ بنیادرکھا۔تقریب سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہسپتال کے قیام کےاعلان پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو سراہا اور ملک میں بجلی اور صحت کے شعبوں میں خدمات فراہم کرنے پر پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے 22 کروڑ روپے کا چیک جاری کردیا ہے جبکہ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے کینسرمیں مبتلا افراد کے علاج معالجے کےلئے 9 کروڑ روپے ادا کئے ہیں۔

اس منصوبے پر 2ارب 42 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.