Monday, 20 May 2024, 04:27:12 am
چلاس، سڑک حادثے میں15افراد جاں بحق،22زخمی
May 03, 2024

چلاس میں آج سڑک کے ایک حادثے میں کم از کم پندرہ افراد جاں بحق اور بائیس زخمی ہو گئے۔

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی سے گلگت آنے والی مسافر بس شاہراہ قراقرم پر گونر فارم کے قریب گہری کھائی میں جا گری۔

زخمیوں کو چلاس کے علاقائی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے بس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

صدر نے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق افراد کیلئے مغفرت کی دعا کی۔

انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.