Friday, 26 April 2024, 02:10:47 pm
گلگت بلتستان میں سرمایہ کاروں کوراغب کرنےکیلئےمختلف اقدامات کئےجارہےہیں:شمس میر
July 11, 2019

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کے اطلاعات و نشریات کے بارے میں مشیر شمس میر نے کہا ہے کہ حکومت علاقے میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہے۔ آج گلگت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقے میں پن بجلی معدنیات اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی اور اقتصادی زونز کی تعمیر کا کا م شروع ہوچکا ہے جبکہ سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے سرمایہ کاری بورڈ قائم کیا گیا ہے۔

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.