Saturday, 19 April 2025, 01:01:13 pm
 
اسحاق ڈار کا سرمایہ کاری اور وسیع تر تعاون سمیت صوبوں کے مؤثر کردار پرزور
April 18, 2025

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارنے تعلیم، صحت اور ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے شعبوں میں صوبوں کے کلیدی کردار کو ترجیحی طور پر اجاگر کیا ہے۔

وہ اسلام آباد میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کے زیر اہتمام سالانہ کانفرنس 2025 کے اختتامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مضبوط پاکستان کا انحصار بااختیار صوبوں پر ہے جو پالیسیوں کو موثر طریقے سے نافذ کرنے کے بعد خدمات کی فراہمی اور ڈیجیٹائزیشن کر سکتے ہیں۔

اسحاق ڈار نے مخصوص شعبوں میں سرمایہ کاری اور وسیع تر تعاون سمیت صوبوں کے مؤثر کردار پر بھی زور دیا۔