سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مڈی میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایک کارروائی میں چار خوارج کو ہلاک کر دیاہے۔
سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران موثر طریقے سے دہشتگردوںکے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میںسپاہی باسط صدیق نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
ہلاک شدہ خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔