Saturday, 27 April 2024, 12:51:02 pm
پاک فوج اورایف سی کے زیراہتمام بلوچستان میں مفت میڈیکل کیمپس کاانعقاد
March 11, 2024

پاک فوج اور فرنٹیئر کور بلوچستان کے تعاون سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مفت طبی کیمپس کا اہتمام کیا گیا۔

یہ کیمپ صوبے کے دُور دراز علاقوں قلعہ سیف اللہ، ژوب، دُکی، سبی، بادینی، سنگانی اور چمن میں لگائے گئے۔

کیمپوں میں چار ہزار دو سو سے زائد مریضوں کے ٹیسٹ کئے گئے اور انہیں ادویات سمیت مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

ادھر ایف سی بلوچستان علاقے میں تراسی سکولز اور کالجز اور انتیس فری شیلٹر سکولز بھی کامیابی سے چلا رہی ہے۔

ان سکولوں اور کالجز میں پندرہ ہزار سے زائد طلباء کو تعلیم فراہم کی جا رہی ہے اور انہیں کتابیں، یونیفارم اور سٹیشنری بھی مفت دی جاتی ہیں۔

ضلع قلعہ سیف اللہ کی تحصیل دوباندی میں لڑکیوں کیلئے ایک پرائمری سکول بھی تعمیر کیا گیا۔ اس سکول میں علاقے کی بچیوں کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔

ایف اسی بلوچستان نے صحبت پور، چمن، سنگانی، قلعہ سیف اللہ اور کوہلو کے ضرورت مند اور مستحق لوگوں میں بھی فری رمضان پیکیج تقسیم کئے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.