Friday, 26 April 2024, 02:05:01 pm
پرنس کریم آغا خان غذر پہنچ گئے
December 10, 2017

اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان اپنےگلگت بلتستان کے ایک روزہ دورے کے سلسلے میں آ ج صبح ہیلی کاپٹر کےذریعے چترال سے غذر کےعلاقے یاسین پہنچے ۔

ریڈیو پاکستان کے نمائندے شیر محمد نے بتایا ہے کہ پرنس کریم آغاخان نے غذر کے علاقے یاسین میں ایک دربار میں شرکت کی جہاں ان کے ہزاروں پیر کاروں نےان سے ملاقات کی۔

گلگت بلتستان کی انتظامیہ نے ان کے دورے کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔

اس سے قبل پرنس کریم آغا خان چترال کے دورے کے دوران بھی اپنے ہزاروں پیر کاروں سے ملے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.