Monday, 02 December 2024, 01:06:23 am
 
پاکستان نے بھارتی سکھ یاتریوں کو 3ہزار سے زائد ویزے جاری کردیے
November 10, 2024

نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن نے پاکستان میں رواں ماہ کی چودہ سے تئیس تاریخ تک بابا گورونانک دیوجی کے جنم دن کی تقریبات میںشرکت کیلئے بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کیلئے تین ہزار سے زائد ویزے جاری کر دیئے ہیں۔

ہائی کمیشن کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے یاتریوں کو اس موقع پر دلی مبارکباد دی اوریاترا کو خوش اسلوبی سے مکمل کرنے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔