Saturday, 27 April 2024, 02:28:51 am
سی پیک سے صوبے ، ملک اور خطے میں خوشحالی اور پائیدار ترقی آئے گی، اچکزئی
August 10, 2018

file photo

گورنربلوچستا ن محمدخان اچکزئی نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے صوبے ، ملک اور خطے میں خوشحالی اور پائیدار ترقی آئے گی۔

وہ لسبیلہ یونیورسٹی میں نئے قائم کئے گئے ایڈمن اینڈویٹرنری بلاکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

گورنر نے کہاکہ لسبیلہ یونیورسٹی کراچی اورگوادر کے درمیان واقع ہے اوراپنے جغرافیائی محل وقوع کے لحاظ سے یہ خصوصاً چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تناظر میں عالمی توجہ کا مرکز بن سکتی ہے۔

اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹردوست محمدبلوچ نے کہاکہ یونیورسٹی میں پچپن سے زائد پی ایچ ڈی پروفیسرزخدمات انجام دے رہے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.