Friday, 26 April 2024, 09:07:14 pm
استور سکردو شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی
June 10, 2019

استور سکردو شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے۔ استور کے ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے آج ریڈیو پاکستان کے گلگت بلتستان کے نمائندے کو ایک انٹرویو میں کہاکہ سکردو اور استور کی انتظامیہ نے برف ہٹاکر شاہراہ کو بحال کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی سہولت کیلئے استور اور دیگر مقامات پر سیاح معلوماتی ڈیسک قائم کئے گئے ہیں۔ استور کی انتظامیہ نے ہوٹلوں میں کمروں کے کرائے مقرر کئے ہیں تاکہ سیاحوں سے زائد کرایہ وصول نہ کیا جائے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.