Wednesday, 15 January 2025, 03:32:44 pm
 
تعلیمی بورڈ نے آج ہونے والے تمام امتحانات منسوخ کرنے کااعلان کردیا
May 10, 2023

تعلیمی بورڈ نے بدھ کو ہونے والے تمام امتحانات منسوخ کرنے کااعلان کردیا ہے سابق وزیراعظم کی گرفتاری کے بعدملک بھرمیں پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر برٹش کونسل نے آج ہونے والے اپنے تمام پرچے منسو خ کردیئے ہیں۔نجی سکولوں کی طرف سے آج تعلیمی ادارے بندکرنے کے اعلا ن کے بعد برٹش کونسل نے کہاکہ صبح اورشام کو ہونے والے تمام پرچے منسوخ کردیئے گئے ہیں۔یہ فیصلہ سابق وزیراعظم کی گرفتاری کے بعدملک میں پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر کیاگیا۔فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن نے بھی آج ہونے والا نویں جماعت کا پرچہ منسوخ کردیاہے۔

ادھرآل پاکستان پرائیویٹ سکولزفیڈریشن نے آج تمام سکول بند رکھنے کااعلان کیاہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں امن وامان کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج سے ہفتے کے روز تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی محکمہ ثانوی وایلمنٹری تعلیم کے مطابق میٹرک کیجاری امتحانات بھی ہفتے کے روز تک ملتوی کردیے گئے ہیں۔

پنجاب حکومت نے ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر آج نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے پرچے ملتوی کردیے ہیں۔ صوبائی سکول ایجوکیشن کے محکمے کے ترجمان کے مطابق پرچوں کیلئے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج پنجاب بھر میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

ادھر سندھ میں میٹرک کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔یہ بات سندھ کے یونیورسٹیز اور بورڈز کے وزیر محمد اسماعیل راہو نے آج کراچی میں ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے طلبا اور ان کے والدین سے کہا کہ وہ اس بارے میں افواہوں پرکان نہ دھریں۔