Friday, 18 April 2025, 10:03:24 am
 
پاکستان نے فلسطینیوں کی زبردستی بے دخلی کو مسترد کردیا
April 10, 2025

پاکستان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنے یا ان کی سرزمین پر قبضہ کرنے کی کسی بھی کوشش کو واضح طور پر مسترد اور مؤثر طریقے سے روکنا چاہیے۔

نیویارک میں غیر رسمی مشاورت کے دوران اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں انسانی المیے اور مظالم کو جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔