Thursday, 26 December 2024, 04:25:09 pm
 
حکومت نے پہلی کاربن مارکیٹ پالیسی متعارف کرادی
December 09, 2024

حکومت نے سرسبز پاکستان کی طرف اہم پیشرفت کے طور پر پہلی کاربن مارکیٹ پالیسی متعارف کرائی ہے۔

یہ پالیسی باکو میں COP-29 کے دوران متعارف کرائی گئی جس کا مقصد موسم سے متعلق اہداف اور گرین انوسمنٹ کو فروغ دینا ہے۔اس پالیسی کا مقصد توانائی، زراعت اور جنگلات کے شعبے میں سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں کی وجہ سے عالمی معیار کے مطابق کاربن مارکیٹ فریم ورک کے قیام میں مدد ملی۔ان کاربن مارکیٹوں کے ذریعے ماحول دوست ٹیکنالوجی کو اپنانے اور گرین ہائوس گیس کے اخراج کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔عالمی سرمایہ کاروں اور اداروں کو پاکستان کی کاربن مارکیٹ میں تعاون کی دعوت دی گئی ہے۔