Saturday, 21 December 2024, 05:04:07 pm
 
ڈاک کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
October 09, 2024

ڈاک کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔

یہ دن منانے کا فیصلہ ٹوکیو میںیونیورسل پوسٹل کانگریس نے اٹھارہ سو چوہتر میں یونیورسل پوسٹل یونین کے قیام کے یوم تاسیس کے موقع پر کیا تھا۔

ڈاک کا عالمی دن منانے کا مقصد لوگوں اور کاروباری اداروں کے روزمرہ کے معمولات اور بین الاقوامی سماجی و اقتصادی ترقی میں ڈاک کے کردار کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

اس سال اس دن کا موضوع ہے ''دنیا بھر میں مواصلات اور لوگوں کو بااختیار بنانے کے ڈیڑھ سو سال''

ادھر پاکستان پوسٹ نے اس دن کی اہمیت اور ادارے کی خدمات کو اجاگر کرنے کیلئے مختلف پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جی پی او راولپنڈی میں دن دس بجے پرچم کشائی کی تقریب ہوگی جبکہ ڈاک کے ٹکٹوں کی نمائش بھی منعقد کی جائے گی۔

شمالی پنجاب کے پوسٹ ماسٹر جنرل محمد ظہیر اس موقع پر مہمان خصوصی ہو ںگے۔