نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو آج برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈLammy کی ٹیلیفون کال موصول ہوئی ہے۔
نائب وزیراعظم نے انہیں پاکستان کے مختلف شہروں میں بھارت کے غیرقانونی اور اشتعال انگیز حملوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا جس کے نتیجے میں خواتین، بچوں ، بزرگوں سمیت بے گناہ شہریوں کی شہادت ہوئی ہے۔
اس موقع پر برطانوی وزیر خارجہ نے کشیدہ صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کی اور شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے دونوں فریقوں پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔