Friday, 26 April 2024, 11:17:07 pm
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پرتمام اضلاع میں انسداد تجاوزات کمیٹیاں قائم
October 09, 2018

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر صوبے کے تمام اضلاع میں انسداد تجاوزات کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔

 وزیراعلیٰ کے دفتر کے ایک ترجمان کے مطابق ہر ضلع کا ڈپٹی کمشنر انسداد تجاوزات کمیٹی کا سربراہ ہوگا۔

 یہ کمیٹیاں زمینوں پر قبضے اور تجاوزات کےخلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی منصوبہ بندی  اورنگرانی کریں گی۔

 دریں اثنا ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ زمینیں ہتھیانے والوں غیرقانونی قابضین اور سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.