Wednesday, 15 January 2025, 09:27:30 am
 
سندھ کے مختلف حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا نیا انتباہ
August 09, 2024

قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نے اگلے 72گھنٹے کے دوران سندھ کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھیوں کا نیا انتباہ جاری کیا ہے۔

اس سلسلے کے تحت بدین، CHHOR، خیرپور، لاڑکانہ، MITHI ، مٹیاری، میرپورخاص، نوشہروفیروز،پڈعیدن، سجاول ، سانگھڑ، شہید بے نظیر آباد، سکھر،ٹنڈووالا یار،ٹنڈومحمد خان، تھرپارکر، ٹھٹھہ اورعمر کوٹ میں پیر تک بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے سیلاب اور شدید موسمی حالات کے ممکنہ اثرات سے بچنے کیلئے تمام متعلقہ محکموں کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔