Saturday, 27 April 2024, 10:18:36 am
شاہراہ قراقرم ہنزہ اور کاشغر کے درمیان ہر قسم کی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند
August 09, 2018

File Photo

عطا آباد میں آج (جمعرات) صبح سیلاب کے باعث شاہراہ قراقرم زیر آب آنے سے ہنزہ اور چین کے شہر کاشغر کے درمیان ہر قسم کی گاڑیوں کی آمدورفت بند کردی گئی ہے۔

 ادھر فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن نےگلگت اور راولپنڈی کے درمیان یکطرفہ ٹریفک بحال کردی ہے جو Goner میں چار کلو میٹر کے علاقے میں مٹی کے تودے گرنے کے باعث بند ہوگئی تھی۔

 ریڈیو پاکستان کے گلگت کے نمائندے شیر محمد نے اطلاع دی ہے کہ گلگت اور ہنزہ کے درمیان شاہراہ بھی یکطرفہ ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.