Saturday, 27 April 2024, 02:31:26 am
حکومت صوبےمیں کوروناوائرس کاپھیلاوروکنےکےلئےتمام وسائل بروئےکار لارہی ہے: محمودخان
July 09, 2020

خیبرپختونخوا کےوزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں کوروناوائرس کا پھیلاو روکنے کےلئے تمام وسائل بروئےکار لارہی ہے۔

 آج تیسرے پہر پشاور میں کورونا کےلئے قائم کئےگئے ایک نئے ہسپتال کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو کورونا وائرس کی عالمی وبا سے محفوظ رکھنے کےلئے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون کیا ہے۔

 ابتدائی طور پر  ہسپتال ہائی Dependency یونٹس اور آئسولیشن وارڈز سمیت ساٹھ بستروں پر مشتمل ہے جسے اس مہینے کے آخر تک ایک سو دس بستروں تک بڑھایا جائے گا۔

محمود خان نے کہا کہ کورونا وبا کے علاج کےلئے مخصوص ہسپتال عالمی معیار کے مطابق قائم کیاگیا ہے۔

 

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.