Friday, 26 April 2024, 02:29:42 pm
گلگت ، چترال چکدرہ ایکسپریس وے مستقبل میں شاہراہ قراقرم کا متبادل ہوگی:حافظ حفیظ الرحمن
June 09, 2019

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت ، چترال چکدرہ ایکسپریس وے مستقبل میں شاہراہ قراقرم کا متبادل ہوگی۔

منصوبے کے قابل عمل ہونے کے بارے میں گلگت میں ایک بریفنگ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایکسپریس وے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کو اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے اسے ایک بین الاقوامی نوعیت کی شاہراہ بنانے کیلئے بعض مقامات پر تبدیلی کی تجویز دی۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ممبر پلاننگ عاصم امین نے وزیراعلیٰ کو منصوبے کے قابل عمل ہونے سے متعلق بریفنگ دی۔ گلگت چترال، چکدرہ، ایکسپریس وے کے منصوبے کی منظوری وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی درخواست پر حال ہی میں قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں دی تھی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.