پنجاب کے ثقافتی اور زرعی منظر نامے کے فروغ کیلئے تاریخی میلہ مویشیاں آج لاہور میں شروع ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف میلے کا افتتاح کریں گی جو تقریباً تین دہائیوں کے وقفے کے بعد ہو رہاہے۔
میلہ مویشیاں کا پہلی بار انعقاد انیس سو چونسٹھ میں کیا گیا تھا۔
میلے کی نمایاںخصوصیات میں مختلف نوعیت کے روایتی کھیل' ثقافتی تقریبات اور مویشیوں کی نمائش شامل ہے۔
ثقافتی میلے میں ستر بین الاقوامی ٹیمیں بھی شرکت کر رہی ہیں۔