وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی ٹھوس کوششوں کے نتیجے میں پاکستان اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے۔
وہ یوم تعمیر وترقی کے سلسلے میں اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
گزشتہ ایک سال کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان نے ایک سال میں نمایاں ترقی کی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں مہنگائی کم ہوئی ہے۔
وزیراعظم نے کاروباری برادری پر زور دیا کہ وہ معیشت کو مزید مضبوط بنانے کیلئے تجاویز دیں انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت مقامی صنعت کی ترقی کیلئے پالیسیوں کو بہتر بنانے اور کاروباری برادری سے اشتراک کرے گی۔