Thursday, 02 May 2024, 02:53:31 am
این ایل سی گلگت میں امراض قلب کے50بستروں کےہسپتال کاکام جلدشروع کرے گا
January 09, 2019

 نیشنل لاجسٹک سیل گلگت میں امراض قلب کے 50 بستروں کے ہسپتال کا کام جلد شروع کرے گا۔

  اس سلسلے میں گلگت بلتستان کے محکمہ صحت اور این ایل سی کے نمائندوں نے آج ایک تقریب میں مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کئے ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن بھی تقریب میں موجود تھے۔

یہ منصوبہ ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے دو سال میں مکمل ہوگا۔

 اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ امراض قلب کاہسپتال اورنلتر ایکسپریس وے منصوبے سابق وفاقی حکومت کی طرف سے گلگت بلتستان کے عوام کے لئے خصوصی تحائف ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.