Saturday, 27 April 2024, 07:22:49 am
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ حکمرانی سے انسانیت کوبچانے کیلئے کرداراداکرے:سرور
October 08, 2019

گورنرپنجاب چودھری محمدسرورنے امریکہ اورعالمی برادری پرزوردیاہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ حکمرانی سے انسانیت کوبچانے کے لئے اپنا کرداراداکرے۔

انہوں نے یہ بات امریکی سینیٹروں Christopher Van Hollen اورMargaret C. Hassan سے گفتگو میں کہی جنہوں نے ان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔گورنرنے کہاکہ بھارت کے جنگی جنون سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستان بدستور امن کو ترجیح دے رہاہے۔انہوں نے امریکہ پرزوردیاکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیوختم کرانے میں اپناکرداراداکرے اور بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کی مدد کرے ۔انہوں نے مسئلہ کشمیراجاگر کرنے پرامریکی سینیٹروں کاشکریہ اداکیا۔پاکستان میں امریکہ کے سفیرپال جونزبھی ملاقات میں موجودتھے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.