Tuesday, 08 September 2026, 11:19:48 pm
 
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب پر حوثی حملے کی شدید مذمت
September 08, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں شہری اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حوثیوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عرب کے برادر عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے بے گناہ لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف نے حملے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔