قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے ملک کی ترقی اور خوشحالی، بشمول دفاع، صحت، تعلیم، سیاست اور سماجی بہبود سمیت مختلف شعبوں میں اقلیتوں کے اہم کردار کو سراہا ہے۔
آج اسلام آباد میں آٹھویں بین الاقوامی بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ صرف آئینی ذمہ داری ہی نہیں بلکہ مذہبی ذمہ داری بھی ہے۔
انہوں نے سینیٹ میں اقلیتی کاکس کے قیام کو اقلیتوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور ان کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔